مودی جی کی تعریف بھوسے میں سوئی تلاش کرنے جیساہے:ہریش راوت

نئی دہلی:کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی، جس پر اب کانگریس لیڈر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہریش راوت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے لیے چائے والا لفظ غلام نبی آزاد نے ہی ہم سب کی زبان پر چڑھایا تھا۔ بتادیں کہ آج جموں میں آزاد نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حقیقت کونہیں چھپا تے ہیں۔ہریش راوت نے کہاکہ آزاد جی کی ہربات میں کوئی مقصد ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس وقت مہنگائی بڑھ رہی ہے، کسان پریشان ہیں، ایسی صورتحال میں مودی جی کی تعریف کرنا بھوسے میں سوئی تلاشنے کے مترادف ہے۔ بتادیں کہ جی 23 لیڈران نے گذشتہ روز جموں میں غلام نبی آزاد کی سربراہی میں میٹنگ کی۔ گاندھی گلوبل فیملی کی میٹنگ میں کانگریس کے تمام لیڈران شریک تھے۔