مودی حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کےلیے پرعزم: امت شاہ

نئی دہلی:آئین کو جمہوریت کی روح قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت بابا صاحب بھیم راؤامبیڈکر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور حقوق کے لیے پرعزم ہے۔شاہ نے یہ بات آئین ساز اسمبلی کی طرف سے 1949 میں آئین کو اپنانے کی یاد میں منائے جانے والے ’یوم آئین‘ کے موقع پر کہی۔ایک ٹویٹ میں، شاہ نے کہاکہ آئین جمہوریت کی روح کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے اتحاد اور ترقی کی بنیادی بنیاد ہے۔ یوم آئین پر میں ہندوستانی آئین کے معمار باباصاحب امبیڈکر اور تمام عظیم انسانوں کو سلام کرتا ہوں۔ مودی حکومت بابا صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور حقوق کےلیے پابند عہد ہے۔