Home قومی خبریں مودی حکومت نے کسانوں کادل جیت لیا،پیوش گوئل کادعویٰ

مودی حکومت نے کسانوں کادل جیت لیا،پیوش گوئل کادعویٰ

by قندیل

جے پور:تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیرپیوش گوئل نے کہاہے کہ کسانوں کو مضبوط بنانانریندر مودی حکومت کی ترجیح رہی ہے اوران کا خیال ہے کہ اگر کسان کو بااختیار بنایا گیا تو ملک مزید مضبوط ہوگا۔یہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ مرکزمیں مودی حکومت مسلسل چھے سالوں سے کسانوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے ، ان کی پیداوار بڑھانے اورپیداوارکی صحیح قیمت حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنے اقدامات کے ذریعے کسانوں کا اعتماد اور دل جیت لیاہے۔مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ کسان برسوں سے پابندیوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ان سے چھٹکارا پانے کے لیے مرکزی حکومت نے گذشتہ مہینوں میں متعدد تغیراتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہر بحران میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حقیقت ملک کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے انہیں مختلف بندھنوں سے آزاد کرایا گیا ہے۔اب وہ کسی بھی جگہ اپنا اناج بیچنے کے لیے آزادہیں۔

You may also like

Leave a Comment