جے پور: راجستھان کے سیکرضلع کی پولیس نے دوافرادکوگرفتارکیاہے۔ دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے مودی زندہ باداورجے شری رام کے نعرے لگانے سے مبینہ طور پر انکار کرنے کے بعد 52 سالہ آٹورکشا ڈرائیور پر حملہ کیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق آٹورکشا ڈرائیور غفار احمد کی شکایت کے بعدپولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔غفارنے اپنی گھڑی اور رقم دونوں چوری کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ غفار کے دانت ٹوٹ چکے ہیں ، آنکھوں اورگالوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ بھتیجے شاہد نے بتایاہے کہ جمعہ کی صبح 4 بجے کے قریب ، میرے چچا مسافروں کو چھوڑ کر قریبی گاؤں واپس آ رہے تھے۔ تب تک ایک کار میں دوافرادآئے اور انہیں روک کر تمباکو طلب کیا۔ بعدازاں انہوں نے تمباکوپینے سے انکار کردیا اور مودی زندہ باد کانعرہ لگانے کوکہا۔پولیس نے درج ایف آئی آر میں انھوں نے کہاہے کہ جب انھوں نے نعرہ لگانے سے انکارکیاتوان کی پٹائی شروع کردی گئی۔غفار احمد نے کہاہے کہ ان لوگوں نے مجھ سے مودی زندہ بادکا نعرہ لگانے کو کہا اور جب میں نے انکار کیا تو ان میں سے ایک نے مجھے تھپڑ مارا۔ کسی طرح میں اپنے آٹورکشا سے سیکرکی طرف نکلا لیکن وہ میرے پیچھے پیچھے اپنی کار پر آگئے اور جگمل پورہ کے قریب میرے آٹو کو روک لیا۔ غفار نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس نے مجھے آٹوسے اتارا اور مجھے بری طرح سے پیٹا۔ اس کے بعدانہوں نے کہاہے کہ ہم آپ کو پاکستان بھیجنے کے بعد ہی آرام کریں گے۔سیکر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ، صدر پولیس اسٹیشن پشپندر سنگھ نے بتایا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہم نے کل دو افراد کو گرفتار کیا۔