مبینہ دہشت گرد تنظیم نے لی امبانی کے گھر کے قریب دھماکہ خیز مواد رکھنے کی ذمہ داری،وزارت داخلہ کی تردید

ممبئی:ایک دہشت گرد تنظیم نے امبانی کے گھر کے باہر جلیٹن کی چھڑیں رکھنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس تنظیم نے یہ ذمہ داری سوشل میڈیا پر لی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کوئی تنظیم منظرنامے پر آنے کے لیے یہ کام کررہی ہو۔ تحقیقات میں اب تک اس طرح کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔تحقیقات سے وابستہ ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد تنظیم مشہور ہونے کے لیے یہ کام کررہی ہے۔ دہلی میں سفارت خانے کے باہرہوئے دھماکے کے معاملے میں بھی دعویٰ کیا تھا لیکن اب تک تحقیقات میں کوئی ربط نہیں ملا اور نہ ہی امبانی معاملے کی تحقیقات میں کوئی ربط ملا ہے۔وہ کون لوگ تھے جنہوں نے مکیش امبانی کے گھر کے قریب جیلاٹین کی بھری ہوئی گاڑی کھڑی کی تھی، پولیس کو ابھی تک اس سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے لیکن پولیس کو بہت سراغ مل گیا ہے جس سے اس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کو سازش میں استعمال ہونے والی انووا کار کی فوٹیج ملی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان ٹول پلازہ کے ذریعے ممبئی سے باہر چلے گئے ہیں۔