جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے سابق صدر مولانا جنید احمدبنارسی کا انتقال

بزرگ عالم دین اور جمعیۃ علمائے مہاراشٹر کے سابق صدر مولانا جنید احمد بنارسی کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھے اورحالت زیادہ تشویشناک ہونے پر انھیں الشفا ہاسپٹل ابو الفضل انکلیو ،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی میں داخل کیا تھا۔مولانا مرحوم 1986ء سے 1994ء تک جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی صدارت کے منصب پر فائز ر ہے اور فی الحال عروس البلاد ممبئی کے مشہور دینی ادارہ دار العلوم امدادیہ،ممبئی کے صدر تھے۔اس کے علاوہ وہ تاحیات مختلف دینی و ملی سرگرمیوں اور تحریکات کا حصہ رہے۔