میانمار کی فوج جمہوریت بحال کرے،یورپی کونسل کا مطالبہ

لندن:یورپی کونسل کے صدر شارل میشل نے میانمار میں حکومتی تختہ الٹنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملکی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے تمام سیاسی رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام بحال کر دینا چاہیے جبکہ الیکشن نتائج کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ادھر میانمار کی فوج نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی نئے الیکشن کرانے کے بعد اقتدار جمہوری حکومت کو سونپ دے گی۔