ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

ملک میں کورونا کیسز60 لاکھ سے متجاوز،50 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب

نئی دہلی:ہندوستان میں پیر کے روز کے 82170 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ 74893 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ملک میں صحت یاب لوگوں کی تعداد 5017 لاکھ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مرنے والوں کی مجموعی تعداد 95542 ہوگئی، ملک میں 1039 افراد انفیکشن سے ہلاک ہوگئے۔ ملک میں 962640 مریض زیر علاج ہیں، جو کل کیسز کا 15.85 فیصد ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز6074702 پہنچ چکے ہیں، جبکہ اب تک 5016520 افراد اس سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں مریضوں کی بحالی کی شرح 82.58 فیصد ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.57 فیصد رہ گئی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق ملک میں اب تک 7.20 کروڑ کے نمونے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اتوار کو 7.09 لاکھ نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔