مزدوروں کے ساتھ ہورہے سلوک پر شرم آنی چاہئے:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آنے سے کئی مہاجر مزدوروں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر کرنے والے کارکنوں کے ساتھ کئے جا رہے رویے پر ہمیں شرم آنی چاہئے۔مال گاڑی سے کچل کر مزدور بھائی بہنوں کے مارے جانے کی خبر سے میں غمزدہ ہوں۔ہمیں اپنے مزدوروں کے ساتھ کئے جا رہے رویے پر شرم آنی چاہئے۔ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے لیے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ریل کی پٹریوں پر سو رہے کم از کم 14 مہاجر مزدوروں کی مال گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔