مولانا وحیدالدین خان کی وفات پر صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم کااظہارتعزیت

نئی دہلی:مشہوراسلامی اسکالر مولانا وحیدالدین خان کورونا وائرس کی وجہ سے راہی عدم ہوگئے۔ان کی عمر 96 سال تھی۔صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مولانا وحیدالدین خان کے انتقال کی خبر پر غم کا اظہار کیا ہے۔صدر نے ٹویٹ کیا ہے کہ مشہور اسلامی اسکالر مولانا وحیدالدین خان کے انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔ مولانا وحیدالدین نے جنہیں پدم بھوشن سے نوازاگیا، معاشرے میں امن ، ہم آہنگی اور بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری گہری تعزیت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مولانا وحیدالدین خان کی وفات پر سوگ ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاہے کہ میں مولانا وحیدالدین خان کے انتقال سے رنجیدہ ہوں۔ انہیں علم الہٰیات اور روحانیت میں اپنے علم کے لیے یاد کیا جائے گا۔وہ سماجی خدمت اور بااختیار بنانے کے لیے بہت پرجوش تھے۔ ان کے اہل خانہ اور ان گنت خیر خواہوں سے میری تعزیت ہے۔اس سال جنوری میں ، حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مولانا وحیدالدین خان کو ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا۔