مولانا سید محمد حمزہ حسنی ندوی کی وفات پر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کی تعزیت

پٹنہ:( عبد الرحیم برہولیا وی)دارالعلوم ندوۃ العلما کے نائب ناظم مولانا سید حمزہ حسنی ندوی کے انتقال پر مفتی ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مد ظلہ کے داماد بھی تھے۔ ندوہ کے سفر کے دوران میری کئی ملاقاتیں ان سے تھیں۔ وہ ایک سنجیدہ و باوقار عالم دین، اچھے منتظم اور کہنا چاہیے کہ اس پیرانہ سالی میں حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی دامت برکاتہم کے دست و بازو تھے مولانا حمزہ حسنی کا انتقال دارالعلوم ندوۃ العلماء ،ملت اسلا میہ اور حضرت مولانا کے خانوادے کا بڑا نقصان ہے۔ وہ بڑی صلاحیت کے حامل انسان تھے اور مستقبل میں ان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ مفتی صاحب نے کہا کہ ان کی وفات ندوہ اور پوری علمی دنیا کے لیے ایک بڑا حادثہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پورے خانوادے پر صبرو سکینت کی بارش برسائے۔ آمین

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*