Home قومی خبریں مولانا محمود دریابادی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے فاونڈر ممبر منتخب

مولانا محمود دریابادی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے فاونڈر ممبر منتخب

by قندیل

کانپور: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ستائیسویں اجلاس کی دوسری نششت میں ممبئی کے مشہور عالم دین اور معروف ملی سماجی خدمت گار مولانا محمود احمد خاں دریابادی کو اتفاق رائے سے رکن تاسیسی ( فاونڈرممبر) منتخب کیا گیا۔ انتخاب کے بعد بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، مولانا عتیق احمد بستوی، ایڈوکیٹ یوسف مجھالہ، ڈاکٹر ظہیر قاضی اور فرید شیخ سمیت کئی ممبران کے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ مولانا کے رکن تاسیسی بننے سے بورڈ کو مزید استحکام حاصل ہوگا اور خصوصا ممبئی و مہاراشٹر میں بورڈ کی سرگرمیاں مزید آگے بڑھیں گی۔
مولانا محمود دریابادی آَل انڈیا علما کونسل کے سکریٹری جنرل ہیں، حکومت مہاراشٹر کی قاضی کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور بھی کئی ملی وسماجی تنظیموں سے وابستہ نیز سماجی کاموں میں ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment