Home قومی خبریں مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں ”امیر شریعت سابع علما و دانشوران کی نظر میں ” نامی کتاب کا اجرا

مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں ”امیر شریعت سابع علما و دانشوران کی نظر میں ” نامی کتاب کا اجرا

by قندیل

 

مونگیر( پریس ریلیز):آج یہاں ایک تقریب میں جامعہ رحمانی، مونگیر میں ”امیر شریعت سابع علما و دانشوران کی نظر میں ” نامی کتاب کا اجرا عمل میں آیا۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے کہا کہ حضرت مولانا ولی رحمانی کی زندگی ہم سبھوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کی حیات و خدمات کو قلم بند کرنے والے قابل مبارک باد ہیں ۔

انہوں نے کتاب کے دونوں مرتبین مولانا ساجد حسن رحمانی ویشالوی اور مفتی محمد موسیٰ قاسمی سیتامڑھی کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان علما کی اس قسم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر جامعہ رحمانی کے استاذ مولانا عبدالسبحان رحمانی نے کہا کہ حضرت کے اندر شخصیت سازی اور مردم گری کا عمدہ فن تھا اور کتنے ہی نوجوان فضلا کو انہوں نے قلم پکڑنا سکھایا۔ نوجوانوں کے لکھنے پڑھنے کے ذوق کو حضرت دل سے سراہتے تھے، کتاب کے مرتبین نے ان کی روح کو خوش کرنے کا اچھا کام کیا ہے۔

معروف صحافی فضل رحمٰں رحمانی نے بھی اس موقع پر دونوں مرتبین کو مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی بتایا کہ اس کتاب میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے کلمات تحسین، حضرت مولانا مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ کے قلم سے حرف چند اور حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب رحمانی استاذالاساتذہ جامعہ رحمانی مونگیر کے لکھے ہوئے پیش لفظ نے کتاب کی اہمیت و افادیت میں غیر معمولی اضافہ کیاہے۔ ساتھ ہی اس کتاب میں ملک کے تمام چیدہ و چنندہ قلم کاروں کے مضامین اور ملک و بیرون ملک کے نامور اہل قلم کے مضامین موجود ہیں جو دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس سے لوگوں کو حضرت امیر شریعت سابع کی شخصیت کو جاننے سمجھنے اور اس پر مزید کام کرنے میں آسانی ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment