Home قومی خبریں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن تاسیسی مولانا عبدالاحد ازہری انتقال

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن تاسیسی مولانا عبدالاحد ازہری انتقال

by قندیل

 

مالیگاؤں: آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن تاسیسی اور ملک کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالاحد ازہری(ناظم اعلیٰ معہد ملت مالیگاٶں)آج 4 اپریل 2023 بوقت نماز فجر اللہ کو پیارے ہوگٸے۔ مولانا قاضی عبدالاحد ازہری نامور عالم دین اور ممتاز فقیہ تھے،انہوں نے مہاراشٹر کی مشہور دینی درسگاہ معہد ملت میں نصف صدی تک تدریسی خدمت انجام دی،وہ اس ادارے کے ناظم اور شیخ الحدیث رہے، طویل تدریسی مدت میں انہوں نے ہزاروں طلبہ کو پڑھایا اور سنوارا ،مولانا مرحوم اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے ناٸب صدر بھی تھے،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے ان کا بہت پرانا تعلق تھا،1972 میں ممبٸی میں منعقد ہونے والے مسلم پرسنل لا کنونشن میں وہ شریک ہوٸے تھے اس کے بعد سے تادم وفات بورڈ سے ان کا گہرا تعلق رہا،انہوں نےبورڈ کے معزز رکن کی حیثیت سے قابل قدر خدمت انجام دی،ان کی رحلت سے علمی و سماجی خدمت کے شعبے میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ۔

You may also like

Leave a Comment