Home تجزیہ موجودہ تحریک اورہماری ذمے داری – شاہنوازبدرقاسمی

موجودہ تحریک اورہماری ذمے داری – شاہنوازبدرقاسمی

by قندیل

 

ہندوستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہی‍ں ہواجب لوگ کسی نئے آنے والے قانون کی حمایت میں سڑکوں پرآئےہوں،بی جےپی اوراس کی اتحادی پارٹیوں کے لیے انتہائی شرم کی بات ہےکہ وہ جوابی ردعمل کےطورپر عوامی طاقت اورجمہوری حق کو دبانے کےلیے زبردستی CAA اورNRCکےسپورٹ میں ناسمجھ لوگوں کوکرایہ پرلاکرحکومت کی حمایت کروارہی ہیں اور اسےمذہبی رنگ دےکرملک بھرمیں فرقہ وارانہ تناؤ پیداکرنےکی ناکام کوشش کررہی ہیں،اس سیاہ بل کےخلاف جہاں جہاں سپورٹ میں ریلی اورجلوس نکالےگئےہیں،ان میں مذہبی تعصب اورنفرت کی وجہ سے ایسےنعرےلگاۓگئےجونہ صرف قابل مذمت بلکہ ملک دشمنی پرمبنی اورآئین کےخلاف تھے،یہ لڑائی ہندو بنام مسلم ہرگزنہیں ہےـ اس بات کو اچھی طرح جانتےہیں کہ ہم گاندھی اور امبیڈکر کےنظریات کوکل بھی تسلیم کرتےتھےاورآج بھی کرتے ہیں، جنہیں گاندھی کاہندوستان پسندنہیں وہ چاہےکہیں بھی جاسکتےہیں،ان فرقہ پرست طاقتوں سےنہ ہم کل ڈرتےتھےاورنہ آج ڈرتےہیں،سچائی تویہ ہےکہ اب ہمارےدلوں سےڈراورخوف نکل چکاہے،جس طرح ہمارے آباواجدادنےملک کی آزادی کےلیے قربانی دی، اسی طرح ہم دستورکےتحفظ کیلئےہرطرح کی قربانی دینےکوتیارہیں،کرسی کاغرور اورگھمنڈکرنےوالوں کاہردورمیں کیاحشرہواہے، تاریخ اس کی گواہ ہے،بی جےپی کےچندلیڈران نےمل کرملک میں نفرت کی جوآگ لگائی ہے، ہماری خاموشی اورمحبت اوراچھےاخلاق اسےبجھانےکے لیے کافی ہیں،بس چنددنوں کی بات ہےپھراوقات اورحیثیت کاخودبخوداندازہ ہوجائےگا،کیوں کہ اب ہندوستانی عوام بیدارہوچکی ہے،مزیدبہکاوےمیں نہیں آنےوالی ہے،جب کسی کابراوقت آتاہےتوایسی ہی غلطیاں کرتاہےجو جواس کی موت اورتباہ کن مستقبل کےلیے کافی ہوتی ہیں ـ
امیدہےکہ ہم سب بلاتفریق بھارتی آئین کوبچانےاورنفرت کی سیاست کےخلاف اس عوامی تحریک کوآخری انجام تک پہنچانےمیں تن من دھن سےسرگرم رہیں گےـ اس وقت کسی قیادت کاانتظارمت کیجے،آپ جہاں بھی ہیں،خودقائداوررہبرہیں،ملک وملت کی صحیح رہنمائی اوررہبری آپ کافریضہ ہےجس سے خود کوپیچھے رکھناملک کےساتھ دھوکہ اورملت کےساتھ غداری کےمترادف ہےـ آپ کی بیداری ہی اس تحریک کی کامیابی کی علامت اورضمانت ہےـ

You may also like

Leave a Comment