نئی دہلی:فیصل خان جومتھرا مندر میں نماز پڑھنے کے معاملے میں تنازعہ میں آئے ہیں۔ان کویوپی پولیس نے دہلی کے جامعہ نگر سے گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔29 اکتوبر کو چار افرادمتھراکے نند بابا مندر آئے تھے۔ ان میں سے دوافرادنے مندرکے احاطے میں ہی نماز پڑھی۔ اس معاملے میں جم کرسیاست ہورہی ہے اوربہارالیکشن کے تناظرمیں میڈیاکوبھی اس کے مطابق اچھامدعاہاتھ آگیاہے ۔دفعہ 153 اے ، 295 ، 505 کے تحت بارسانہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔یہ شکایت مندرانتظامیہ نے درج کرائی ہے۔ ایف آئی آرمیں کہا گیاتھا کہ ہندو برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور آستھاکوگہری چوٹ پہنچی ہے۔میڈیاسے گفتگومیں فیصل خان نے کہاہے کہ نمازکو دھوکہ دہی سے نہیں پڑھاجاتا ہے۔ سب کے سامنے نماز پڑھی ہے۔ بہت سارے لوگ وہاں موجودتھے۔ کسی نے منع نہیں کیا ۔ فیصل خان نے ایف آئی آر کے سوال پر کہا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی وجوہات کی بناء پر درج کیا گیا ہے۔فیصل خان نے بتایا کہ مندرکے صحن میں ہم نے پوچھ کر نمازادا کی تھی۔ لوگ وہاں موجودتھے ، اگر کوئی ڈانٹتا تو ہم وہاں کیوں نماز پڑھتے؟ نمازکو خیر سگالی کے لیے پڑھاگیاتھا۔