لکھنؤ:اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ ایودھیا میں پانچ ایکڑپرمسجدکی تعمیرکے لیے تشکیل شدہ ٹرسٹ کے کام کے لیے دارالحکومت میں ایک دفترقائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ْجمعرات کو ٹرسٹ کے ایک عہدیدار نے بتایاہے کہ انڈواسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی سی ایف) ٹرسٹ کا دفتر 10 سے 12 دن میں کام کرناشروع کردے گا۔ آئی سی ایف کے سکریٹری اطہرحسین نے کہاہے کہ ٹرسٹ کی تشکیل ہوئی ہے ، قواعدکے مطابق ہم نے درخواست دی ہے اور اس کے آنے کاانتظارکررہے ہیں۔اس کے بعد ہم آن لائن میٹنگ کریں گے اوربینک اکاؤنٹ کھولنے کی تجویزکوپاس کریں گے۔ انھوں نے بتایاہے کہ ہم نے گذشتہ ماہ آن لائن میٹنگ کی تھی،ہمیں دفترکے لیے ایک جگہ مل گئی ہے اوراس کی صفائی اورزیبائش کاکام جاری ہے۔ یہ کام 10 سے 12 دن میں مکمل ہوگا اور اس کے بعدیہ کام دفترسے شروع ہوگا۔ ’’ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایت پرایودھیا کے گاؤں دھنی پورمیں مسجدکی تعمیرکے لیے پانچ ایکڑ اراضی الاٹ کی ہے۔سنی وقف بورڈتولینے کے لیے کودگیاہے لیکن مسلمانوں کی رائے عامہ اورمسلم پرسنل لاء بورڈنے بابری مسجدکے بدلے کی جگہ لینے سے انکارکردیاہے۔ آئی سی ایف اس سرزمین کو مساجد ، ہند اسلامی مراکز ، لائبریریوں اور اسپتالوں کی تعمیرکے لیے استعمال کرے گا۔ایک ٹرسٹ ممبرنے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر انوج کمار جھا نے مسجدکے لیے ٹرسٹ ممبروں کواس اراضی کاقبضہ دیاہے۔ہمارے پاس اس زمین کے محصولات کے ریکارڈکی مصدقہ کاپی مل گئی ہے۔دھنی پور گاؤں کے رہائشی بے صبری سے مسجد کی تعمیرکے منتظرہیں۔ گاؤں کے محمد اظہارنے کہاہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ یہاں زمین مل گئی ہے۔ہم بہت خوش ہیں اورامید کرتے ہیں کہ کام جلدشروع ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ اب ہمارا گاؤں ترقی کرے گا۔ ’’گاؤں کے رہائشی محمد عمران نے بھی اسی طرح خوشی کااظہارکیاہے۔