معروف شاعروسیم بریلوی نے کووڈ کی روک تھام اور علاج کے لیے 50لاکھ روپیے کاعطیہ دیا

بریلی:بریلی سے پوری دنیا میں اپنی شناخت بنانے والے نامور شاعر ڈاکٹر وسیم بریلوی نے کوویڈ 19 کے انفیکشن کی روک تھام کے لیے اپنے فنڈ سے 50 لاکھ کا عطیہ کیا ہے۔ وسیم بریلوی اترپردیش قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔بریلی کالج کے شعبہ اردو سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم بریلی ، سماج وادی پارٹی کی جانب سے قانون ساز کونسل کے نامزد ممبر ہیں۔ انہوں نے بریلی کے سی ڈی او(چیف ڈویلپمنٹ آفیسر) کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے فنڈ کو کوویڈ19 کے انفیکشن کی روک تھام اور متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ضروری طبی وسائل کے لیے خرچ کریں۔ ڈاکٹر وسیم بریلوی نے کہا ہے کہ ان کے قانون ساز کونسل کے فنڈ کے 50 لاکھ روپے بریلی شہر کے 300 بستروں پر مشتمل گورنمنٹ کوویڈ اسپتال میں وینٹیلیٹرز ، آکسیجن پلانٹس اور زندگی بچانے کے سامان پر خرچ کیے جائیں۔بریلی میں صرف ایم ایم سی ڈاکٹر وسیم بریلوی ہی نہیں ، بہت سے اراکین اسمبلی نے طبی وسائل پر خرچ کرنے کے لیے اپنے فنڈز دیئے ہیں۔ ان میں کینٹ کے ایم ایل اے راجیش اگروال ، آملہ کے ایم ایل اے دھرمپال سنگھ ، بٹھری چن پور کے ایم ایل اے راجیش مشرا پپوبھرول ، سٹی ایم ایل اے ڈاکٹر ارون کمار ، فرید پور کے ایم ایل اے شامل ہیں۔