20 C
نئی دہلی
Image default
بین الاقوامی خبریں

معروف شاعرافروزعالم کے اعزاز میں شعری نشست کاانعقاد

ریاض: ادبی تنظیم ”ادارہ سب رنگ”ریاض کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ اور خلیج کے انتہائی مقبول شاعر افروز عالم کے اعزاز میں ریاض کے معروف شاعر اور حفیظ بنارسی کے صاحبزادے ظفر محمود کے دولت کدہ پر ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا؛جس کی صدارت معزز مہمان افروز عالم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض منصور قاسمی نے انجام دیے ۔مہمان شاعر کا تعارف کراتے ہوئے ظفر محمود نے کہا: افروز عالم نے شعر و ادب سے ایک عہد کو متاثر کیا ہے ،اقوامی اور بین الاقوامی مشاعرے میں شرکت کرتے رہتے ہیں، فصل تازہ، الفاظ کے سائے ،دھوپ کے عالم میں ،کے علاوہ کویت میں ادبی پیش رفت جیسی دستاویزی کتابوں کے خالق ہیں ، ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج افروز عالم صاحب ہمارے درمیان موجود ہیں ۔
نشست کا آغاز منصور قاسمی نے اپنی نعت پاک سے کیا ، شعراء کرام نے رومانی ، معاشرتی اور اصلاحی غزلوں کے علاوہ احتجاجی غزلوں سے خو ب داد و تحسین وصول کی ـ

متعلقہ خبریں

Leave a Comment