Home قومی خبریں معروف نغمہ نگار کنور بے چین کاکوروناسے انتقال

معروف نغمہ نگار کنور بے چین کاکوروناسے انتقال

by قندیل

نئی دہلی:نامور شاعر کنور بے چین کا کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوگیا۔ وہ نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ شاعر ڈاکٹر کمار وشواس نے ان کی موت کولے کر ٹویٹ کیا۔ کمار وشواس نے لکھا ہے کہ کرونا سے جاری جنگ میں ایک خوفناک اور المناک خبر ملی ہے۔ ہندی گانوں کے راج کمار ڈاکٹر بے شمار شاگردوں کی زندگیوں کو روشنی بخشنے والے کنور بے چین انتقال کرگئے۔کنور بے چین کی موت پر کمار وشواس نے ٹویٹ کیاکہ کرونا کی جنگ میں خوفناک خبر ملی ہے، میرے کلاس گرو، میرے ریسرچ ٹیچر، میرے چچا، ہندی گانوں کے شہزادہ ڈاکٹر کنور بے چین، جنہوں نے بے شمار شاگردوں کی زندگیوں میں روشنی ڈالی، انہوں سے کچھ منٹ قبل ہی آخری منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔ کرونا نے میرے دماغ کے ایک کونے کو ہلادیا۔بتادیں کہ شاعر کنور بے چین اور ان کی اہلیہ سنتوش کنور دونوں کورونا سے متاثر تھے۔ یہ دونوں رپورٹس 12 اپریل کو مثبت آئیں۔ اس رپورٹ کے بعد ان دونوں کو دہلی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، حالت بہتر نہیں ہونے کی وجہ سے کنور بے چین کو آنند وہار کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

You may also like

Leave a Comment