معروف فکشن نگار منظور احتشام کا انتقال 

 

بھوپال: (رضوان الدین فاروقی) معروف فکشن نگار پدم شری منظور احتشام رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ـ منظور احتشام 3 اپریل 1948 کو بھوپال میں پیدا ہوئےـ 1973 میں ان کی پہلی کہانی "رمضان میں موت” کے نام سے شائع ہوئی ـ ان کا پہلا ناول "کچھ دن اور” 1976 میں منظر عام پر آیاـ "سوکھا برگد”، "داستان لاپتہ”، "بشارت منزل” اور "پہر ڈھلتے” ان کے مخصوص ناول ہیں ـ ان کی کہانیاں تسبیح اور تماشہ بہت مشہور ہوئیں ـ

2003 میں انھیں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں” پدم شری” سے نوازا گیاـ اس کے علاوہ شری کانت ورما اسمرتی سمان،واگیوشوری اعزاز، بھارتی بھاشا پریشد، کولکاتا کا سمان، ویر سنگھ دیو سمان اور پہل سمان سے بھی نوازا گیاـ ان کی رحلت سے بھوپال کی ادبی فضا سوگوار ہوگئی ہےـ