نئی دہلی:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پرپلٹ وارکیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہاں کم ٹیسٹ کرنے کا الزام غلط ہے۔ ٹیسٹ روکنے کو کہاگیا ہے، یہ کس کا قصور ہے؟ ٹیم کو مغربی بنگال بھیجا گیا تھا، وہ صحیح کٹ نہیں دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ مرکز نے بنگال کے سامنے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے بارے میں تقریر کی لیکن انہوں نے جانچ کے لیے مناسب کٹ نہیں دی۔ انہوں نے کہاہے کہ بے بنیاد خبریں گردش کی جارہی ہیں کہ بنگال میں کورونا وائرس کے لیے صرف چند افراد کی جانچ کی جارہی ہے۔اسی دوران ریاست کے چیف سکریٹری راجیوسنہانے کہاہے کہ یہ سچ نہیں ہے کہ ہم کم ٹیسٹ کررہے ہیں۔ اب تک کل 7037 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ٹیسٹ کٹ واپس لینے کانوٹیفکیشن ہے، اس میں قصورکس کاہے؟
مرکزی حکومت صرف تقریرکررہی ہے،جانچ کٹ نہیں دے رہی ہے:ممتابنرجی
previous post