مرکزی حکومت سیاست نہیں،ویکسین پرتوجہ دے:آتشی

نئی دہلی :دہلی حکومت نے ویکسین کے انتظام پر ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ آپ کی رہنما آتشی نے کہاہے کہ مرکزی حکومت کو ویکسینیشن پر سیاست بند کرنی چاہیے کیونکہ ملک صرف اور صرف ویکسین کی خوراک سے تیسری لہر سے بچ جائے گا۔اے اے پی رہنمانے کہاہے کہ عام آدمی پارٹی کے مستقل مطالبے کے بعد آخر کار مرکزی حکومت نے 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کوویکسین دینے کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ آتشی نے کہاہے کہ مرکزی حکومت سے پرزوراپیل ہے کہ وہ جلد از جلد فائزر ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسینوں کی اجازت دے اوریہ ویکسین ہندوستان کے لوگوں کو مہیا کرے۔ جتنی جلدی ہندوستان کو ویکسین دی جائے گی ، اتناہی جلد ہی پورا ملک کوویڈ سے بچ جائے گا۔