Home قومی خبریں مرکز نے سپریم کورٹ کوبتایا،ملازمین کو پوری تنخواہ دینے کاحکم واپس لیا

مرکز نے سپریم کورٹ کوبتایا،ملازمین کو پوری تنخواہ دینے کاحکم واپس لیا

by قندیل

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ کوبتایاہے کہ اس نے وہ حکم واپس لے لیا ہے جس میں صنعتوں سے کہا گیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو پوری اجرت ادا کرے۔ لیکن درخواست گزار صنعتوں نے اسے ناکافی قرار دیا۔ کچھ درخواست گزاروں نے پوری تنخواہ نہ دینے کے حکم کی بھی مخالفت کی۔ اس کے پیش نظر عدالت نے سماعت 1 ہفتہ کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے حکومت سے تمام درخواستوں کا جواب دینے کو کہا ہے۔ملازمین کو مکمل تنخواہ دینے کے معاملے پردائردرخواستوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اس معاملے پر آج سپریم کورٹ میں 16 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پہلے ہی حکم دیا تھا کہ جو صنعتیں ملازمین کو پوری اجرت ادا نہیں کرسکتی ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ اگلی سماعت آئندہ ہفتے منگل کوہوگی۔

You may also like

Leave a Comment