Home قومی خبریں مراٹھا ریزرویشن معاملہ:سپریم کورٹ میں روزانہ ہوگی سماعت ، 15 جولائی کو فیصلہ متوقع

مراٹھا ریزرویشن معاملہ:سپریم کورٹ میں روزانہ ہوگی سماعت ، 15 جولائی کو فیصلہ متوقع

by قندیل

نئی دہلی،مراٹھا ریزرویشن معاملے میں سپریم کورٹ نے منگل کے روز کہا کہ وہ اس معاملے میں ہر روز سماعت کرے گا۔ عدالت نے کہا کہ اس سلسلے میں آئندہ ماہ سماعت کے لئے تاریخ طے کرے گی۔ عدالت نے فریقین سے اس ضمن میں اپنے تحریری دلائل اور بحث کا وقت درج کرنے کو کہا۔ عدالت نے کہا کہ کانفرنس کرکے فیصلہ کرنا چاہئے۔ عدالت کسی بھی پیر سے سماعت شروع کر سکتی ہے اور ایک ہفتہ سماعت کرسکتی ہے۔گزشتہ سماعت میں مہاراشٹرا حکومت کو سپریم کورٹ سے ایک بڑی راحت ملی تھی۔ سپریم کورٹ نے مراٹھا ریزرویشن پر پابندی لگانے سے انکار کردیاتھا۔ سپریم کورٹ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ پابندی کا عبوری حکم جاری نہیں کرے گی۔ دراصل سپریم کورٹ بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کررہی ہے جو مہاراشٹرا میں مراٹھا برادری کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں 16 فیصد ریزرویشن کو برقرار رکھے گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اندرا ساہنی میں آئین بنچ کے ذریعہ طے شدہ ریزرویشن پر 50فیصدکیپ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔مراٹھا ریزرویشن کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں کہاکہ اس معاملے کو ورچوئل سماعت کے ذریعے نہیں سنا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہئے۔سپریم کورٹ بدھ کے روز اس پہلو کو سننے کے ساتھ ساتھ اس سال مراٹھا کوٹے کے نفاذ پر عبوری ریلیف کی درخواست کی سماعت کے بعد حکم جاری کرے گی۔ 15 جولائی کو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ اس سال مہاراشٹرا میں مراٹھا ریزرویشن دیا جائے یا نہیں۔

You may also like

Leave a Comment