حیدر آباد:شعبہ اسلامک اسٹڈیز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی کی جانب سے 27-28 فروری2024ء بروز منگل اور بدھ”جدید اور ما بعد دورِجدید میں اسلامک اسٹڈیز:ہندوستانی اور ایرانی علماء ومفکرین کی خدمات کا جائزہ”کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔اس کانفرنس میں آن لائن اور آف لائن کل چودہ سیشن ہوئے،جس میں سو سے زائدمقالات پیش کئے گئے۔کانفرنس میں ملک اور بیرونِ ملک سےمتعدد اسلامک اسٹڈیز کے ماہرین نے شرکت کی، جس میں پروفیسر عبد العلی (سابق چیئر مین شعبہ اسلامک اسٹڈیز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)،پروفیسرمحمد اسحاق (سابق ڈین فیکلٹی آف ہیو منٹیز اینڈ لینگویجزجامعہ ملیہ اسلامیہ)،پروفیسراقتدار محمدخان (ڈین فیکلٹی آف ہیو منٹیز اینڈ لینگویجزجامعہ ملیہ اسلامیہ) اورپروفیسر لیلاچمن خاہ (وزیٹنگ پروفیسرTIETپٹیالہ)وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ پروفیسریحیٰ جہانگیری (پروفیسر شعبہ اسلامک اسٹڈیز قم یونیورسٹی ایران)،پروفیسر دتک عبد العزیز برغوت (ڈارکٹر IIIT&IIUM,ملیشیا)اور پروفیسر مقتدرخان ( شعبہ سیاسیات دلاور یونیورسٹی یو ایس اے)وغیرہ آن لائن شریک رہے،کانفرنس کےدوسرے دن تیسرا محمد حمید اللہ میموریئل لیکچر بعنوان "جدید تکثیری تناظر میں قرآنی مطالعات کی بازیافت "کاانعقاد عمل میں آیا،جسے پروفیسر محمد اسحاق نے پیش کیا، انھوں نےسامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قرآنِ مجید نے دیگر آسمانی کتابوں کے مقابلے میں بہت واضح انداز میں تکثیری سماج میں رہنے کے اصول بیان کئےہیں،جن کو خود قرآن کے مطالعے سےاور ان علماءودانشوران کی تحریروں سے سمجھا جا سکتا ہے،جنھوں نے پلورل سوسائٹی اور قرآن کے موضوع پر قلم اٹھایاہے۔اس کے بعد دو روزہ کانفرنس کااختتامی سیشن منعقد ہوا،جس کی صدارت پروفیسراشتیاق احمدرجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی نے انجام دی ،آپ نے خطاب کے دوران کہا کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز اپنی کانفرنس اور سمینار میں پیش کئے گئے مقالات کو کتابی شکل دینے اور پروسیڈنگ شائع کرانے کے لیے جانا جاتا ہے ،علاوہ ازیں دیگر مہمان مقررین میں پروفیسر ہمایوں اختر نجمی (سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ)، ڈاکٹر محمد سلمان خان(صدر شعبہ عرب کلچر ممتاز پی جی کالج لکھنؤ)اورپروفیسر سید علیم اشرف جائسی (ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر مانو)وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،اختتامی اجلاس کا آغاز محمد فارس ایم اےسال دوم کی تلاوت سے ہوا جبکہ،کانفرنس کی رپورٹ کانفرنس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاطف عمران استاذ شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے پیش کی،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیزپروفیسر محمد حبیب صاحب نے اظہارِ تشکر کےفرائض انجام دیے اوراس طرح یہ عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس بحسن وخوبی اپنے اختتام کو پہنچی۔
شعبہ اسلامک اسٹڈیزکی جانب سےمولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی میں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کاانعقاد
previous post