مانو میں انٹرنس پر مبنی ریگولر کورسز میں داخلےجاری، 12؍ جولائی آخری تاریخ

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے اردو میڈیم میں بی ایڈ، ایم بی اے، بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلے دیے جارہے ہیں۔ ان میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 12؍ جولائی 2021ء ہے۔ یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں کامیاب طلبہ کی سرکاری، بین قومی اور قومی کمپنیوں میں کیمپس پلیسمنٹ اور راست تقررات ہوتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر یونیورسٹی کے بی ایڈ ، ایم بی اے، بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کامیاب طلبہ کو بڑے پیمانے پر سرکاری نوکریاں حاصل ہوئی ہیں۔ انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، تعلیم، صحافت و ترسیل عامہ، مینجمنٹ، کامرس، ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے، ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)؛ پیشہ ورانہ ڈپلوماپروگرامس ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ،انفارمیشن ٹکنالوجی انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 4؍ ستمبر مقرر ہے۔ ان میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم اے، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس) ۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک شامل ہیں۔ لکھنؤ کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور انگریزی میں پی ایچ ڈی پروگرام دستیاب ہیں۔ سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے اور اردو، انگریزی اور اسلامک اسٹڈیز کے پی ایچ ڈی پروگرام ، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، دربھنگہ(بہار) میں بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن سری نگر (کشمیر)، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں بی ایڈ دستیاب ہے۔ پالی ٹیکنیک کورسز میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما دربھنگہ(بہار) اور بنگلورو (کرناٹک) میں دستیاب ہیں۔ جبکہ سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ، کڑپہ (آندھراپردیش) اور کٹک (اڈیشہ) میں دستیاب ہیں۔ حیدرآباد پالی ٹیکنیک میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اورانفارمیشن ٹکنالوجی انجینئرنگ کے ڈپلومہ پروگرامس دستیاب ہیں۔تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں / گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسز کامیاب ہوں ۔ تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس میں بھی دستیاب ہیں۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370 اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔