مانجھی کے ٹوئیٹ پرآرجے ڈی نے چٹکی لی

پٹنہ:جیتن رام مانجھی نے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پروزیراعظم کی تصویرپر سوالات اٹھائے ہیں ۔ اپوزیشن آر جے ڈی نے ان پر چٹکی لیتے ہوئے کہاہے کہ مانجھی عظم اتحاد چھوڑ کر این ڈی اے میں چلے گئے لیکن ان کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ہے۔سوشل میڈیاپرمانجھی کے بیان کی تائیدبھی ہورہی ہے اوریہ بھی سوال اٹھ رہاہے کہ کہیں وہ بہارسرکارمیں ایک وزارت اورتونہیں چاہ رہے ہیں۔اس ٹوئیٹ سے جدیواوربی جے پی کے کان بھی کھڑے ہوگئے ہیں کہ کہیں اگرزیادہ مخالفت کی گئی تووہ یوپی اے میں چلے جاسکتے ہیں۔بہارمیں مانجھی او رسہنی پرسرکاربنی ہوئی ہے۔اگریہ دونوں این ڈی اے سے نکلے تونتیش سرکارکے لیے مشکل ہوگی۔آر جے ڈی کے ترجمان موتھنجے تیواری نے کہاہے کہ مانجھی نہ تو گھر کے ہیں اور نہ ہی گھاٹ۔ بی جے پی کے ترجمان ونود شرما نے کہاہے کہ پی ایم مودی کورونا مدت کے دوران ملک کے لیے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے عوام کااعتمادہے۔