Home قومی خبریں کشمیری شہریوں کے قتل کا طالبان حکومت سے تعلق،کانگریس لیڈرمنیش تیواری کامضحکہ خیزدعویٰ

کشمیری شہریوں کے قتل کا طالبان حکومت سے تعلق،کانگریس لیڈرمنیش تیواری کامضحکہ خیزدعویٰ

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے کشمیر میں شہریوں کے قتل کو افغانستان میں اقتدار میں آنے والے طالبان کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ تیواری نے کہا کہ طالبان کو افغانستان پر حکومت چلائے ہوئے دو ماہ ہو چکے ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے علاقے میں ہر بنیاد پرست اور انتہا پسند تنظیم کو پرجوش کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم آج کشمیر میں جس مرحلے کا مشاہدہ کر رہے ہیں اس کا اندازہ افغانستان میں طالبان کے عروج کے بعد ہی لگالینا چاہیے تھا۔کانگریس کے رکن اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے اس سے قبل بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مبینہ مظالم کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے تھے۔ اتوار کو منیش تیواری نے ٹویٹ کیا تھا کہ جنوبی ایشیا میں ایک بڑا اسلامی ایجنڈا کام کر رہا ہے۔منیش تیواری نے ٹویٹ کیا تھاکہ کیا کشمیر میں غیر مسلموں کے قتل، بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے قتل اور پونچھ میں 9 جوانوں کی شہادت کے درمیان کوئی تعلق ہے؟ شاید ہے، جنوبی ایشیا میں ایک بڑا اسلامی ایجنڈا کام کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment