منیش سسودیا کا یوگی پر نشانہ:کجریوال کے یوپی میں الیکشن لڑنے کے اعلان سے یوگی بوکھلا گئے ہیں

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعہ کے روز مظفر نگر میں کہا کہ جب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے یوپی میں اسمبلی انتخابات لڑنے کی بات کی ہے ، تب سے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ بوکھلا گئے ہیں۔یوگی سرکار دہلی کے ماڈل اسکول کے نظام سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یوگی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ کی طرف سے کھلی بحث کیلئے چیلنج پر ایک بار پھر حملہ کیا اور کہا کہ میں لکھنؤ آؤں گا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مجھ سے بحث کر سکتے ہیں۔منیش سسودیا نے مظفر نگر کے رام پور تراہا میں اتراکھنڈ شہید میموریل پر خراج تحسین پیش کیا اور دہلی میں کسانوں کے جاری احتجاج پر کہا کہ کسان تحریک ملک کی ایک بڑی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا یوپی کے وزیر اعلی مستقل تعلیم کے فروغ کی باتیں کررہے ہیں، تاہم یوپی اسکولوں کی حالت خستہ ہے۔ ایک بار دہلی کے اسکولوں کے انتظامات دیکھنے ہوں گے۔منیش سسودیا نے اتراکھنڈ حکومت کو بھی نشانہ بنایا، کہا کہ لوگوں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ اتراکھنڈ ایک اچھی ریاست بنے گی ، لیکن اتراکھنڈ کی حکومتوں نے اس کا خواب چکنا چور کردیا ہے