Home قومی خبریں ممتا بنرجی پر جے پی نڈا کا الزام:ہندو مخالف ذہنیت کے ساتھ ہورہاہے کام

ممتا بنرجی پر جے پی نڈا کا الزام:ہندو مخالف ذہنیت کے ساتھ ہورہاہے کام

by قندیل

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر حملہ کیا ہے۔ نڈا جمعرات کو مغربی بنگال بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ممتا پر سنگین الزامات عائد کیے اور کہا کہ بنگال میں ہندو مخالف ذہنیت کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ممتا کی ووٹ بینک کی سیاست کے بارے میں بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب 5 اگست کو رام مندر کا کام شروع ہوا تو ممتا جی نے لاک ڈاؤن لگا دیا۔ جب ممتا بنرجی کے کارکن راشن کو لوٹنے میں مصروف تھے، تب بی جے پی کارکن راشن تقسیم کرنے میں مصروف تھے۔ ریاست میں ہمارا ووٹ بینک مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں ہمیں ترنمول کانگریس کی حکومت کا تختہ پلٹنا ہے۔ انہوں نے ممتا حکومت پر الزام لگایا کہ بنگال کے 4.57 کروڑ عوام کو آیشمان بھارت سے محروم کیا جارہا ہے۔ کسانوں کو پی ایم کسان سمان نیدھی سے محروم کردیا گیا۔ ممتا حکومت نے ابھی تک دہلی کو نہیں بتایا کہ وہاں کتنے کسان ہیں۔ بنگال میں پی ایم فصل انشورنس اسکیم کو نافذ کرنے کی اجازت نہیں گئی۔ پی ایم آواس اسکیم کا نام بدل دیا گیا ۔ مرکز پیسے دے رہا ہے لیکن مہر اپنا لگا دیا۔ بنگال کے عوام کی خدمت مودی جی کررہے ہیں ممتا جی نہیں ۔

You may also like

Leave a Comment