ممتا بنرجی نے نندی گرام میں روڈ شو کیا

نندی گرام:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز نندی گرام میں ایک بہت بڑا روڈ شو کیا جہاں وہ اپنے سابق حلیف اوراب بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار شبھیندوادھیکاری کے خلاف مقابلہ کررہی ہیں۔مدناپور ضلع کی اس اہم نشست پریکم اپریل کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ترنمول کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ایک روڈ شومیں بنرجی نے آٹھ کلومیٹر کا سفر کیا۔ اس دوران ، وہیل چیئر میں تھیں اور ہاتھ جوڑ کر لوگوں کو سلام کیا۔سینکڑوں مقامی لوگوں اورپارٹی کارکنوں نے روڈ شو میں حصہ لیا اورممتا بنرجی زندہ بادکے نعرے لگائے۔ انھوں نے بعد میں ایک جلسے سے بھی خطاب کیاہے۔ترنمول صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو ووٹنگ ہونے تک نندی گرام میں ہی رہیں گی۔