ممتابنرجی نے افسران کودہلی بھیجنے سے انکار کیا

نئی دہلی:مرکزمیں مغربی بنگال سے تین آئی پی ایس افسران کے ڈپوٹیشن کے لیے وزارت داخلہ(ایم ایچ اے)کے مطالبہ کومغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے مسترد کردیاہے۔سرکاری ذرائع نے اے این آئی کوبتایاہے کہ ممتاحکومت نے کہاہے کہ وہ مرکز میں تعیناتی کے لیے افسران کونہیں بھیج سکتی ہے۔ایک عہدیدار نے بتایاکہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے مرکز میں پوسٹنگ کے لیے تین آئی پی ایس افسران کی تقرری کے لیے کہا گیا تھاجس کے بعدمغربی بنگال حکومت کی طرف سے یہ جواب ملا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ انہیں مرکزمیں تعیناتی کے لیے نہیں بھیج سکتی۔