Home قومی خبریں ممتاحکومت کابڑاتحفہ،سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں تین فیصد اضافے کا اعلان

ممتاحکومت کابڑاتحفہ،سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں تین فیصد اضافے کا اعلان

by قندیل

کولکاتہ:مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سرکاری ملازمین کوایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ ممتا حکومت نے جنوری سے سرکاری ملازمین کے ڈی اے (مہنگائی الاؤنس) میں تین فیصداضافے کا اعلان کیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اگلے سال بنگال میں انتخابات ہونے ہیں اور اس بار بنگال میں ٹی ایم سی کے لیے بی جے پی ایک چیلنج بن کرابھری ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹی ایم سی رائے دہندگان کو خوش کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ہے۔ممتا مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف بھی بلند آواز میں بول رہی ہیں۔ممتابنرجی نے اس کے لیے جمعہ کوپارٹی کی ایک بڑی میٹنگ طلب کی۔ بنگال میں ترنمول کانگریس ان قوانین کے خلاف احتجاج کرے گی۔کاشتکار شمالی ہندوستان میں زرعی قوانین کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے ہیں جسے اب ممتا کی بھی حمایت حاصل ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ وہ کسانوں اور کھیتی باڑی سے بہت فکر مندہیں ، مرکزی حکومت کو فوری طور پر ان قوانین کو واپس لینا چاہیے۔ ممتابنرجی نے متنبہ کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو بنگال اور ملک کے دیگرحصوں میں ایک بڑی تحریک ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment