ممتا بنرجی کے بھائی اسیم بنرجی کی کورونا سے موت

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھائی اسیم بنرجی کاہفتہ کو کورونا کی وجہ سے کولکاتہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 60 سال کے تھے۔ کولکاتہ کے میڈیکاسپر اسپیشلٹی اسپتال کے صدر ڈاکٹر الوک رائے نے بتایا کہ اسیم کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں 20846 نئے کیس درج ہوئے ہیں ، جس کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ اس میں 136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں بنگال اس 12 ریاستوں کی فہرست میں شامل ہے جہاں کورونا کے تقریبا 80 فیصد کیسز شامل ہیں۔ دوسری طرف اگر ہم پورے ملک کی بات کریں تو ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.26 لاکھ کیسز درج ہوئے ہیں اور 3890 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔