ممتا بنرجی نے کہا:جو اپوزیشن کے رابطے میں ہیں وہ ٹی ایم سی چھوڑنے کے لیے آزاد

کولکاتہ:مغربی بنگال کے وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی نے کالی گھاٹ میں اپنی رہائش گاہ پر تین گھنٹے کی میٹنگ میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لانے کا اشارہ کیا۔ اسی دوران ممتا بنرجی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ دیتے ہوے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں رہنے والے ترنمول قائدین پارٹی چھوڑنے کے لیے آزاد ہیں۔ تاہم ٹی ایم سی سپریمو نے کوئی نام نہیں لیا،لیکن پارٹی ذرائع کے مطابق اس کا اشارہ حال ہی میں کابینہ کابینہ سے استعفیٰ دینے والے غیر مطمئن رہنما شبھیندر حکام اور پارٹی کے خلاف بولنے والے کچھ دیگر لیڈروں کی طرف تھا۔ ٹی ایم سی کے ایک سینئر رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارٹی اجلاس میں بنرجی نے کہا کہ اگر کوئی لیڈر پارٹی سے باہرہوجاتا ہے تو وہ لاکھوں ایسے لیڈر بناسکتی ہیں۔