مالونی سانحہ:جمعیۃعلما(ارشد مدنی)کے وفد کی شتابدی ہاسپٹل میںزیر علاج زخمیوںکی عیادت اور فوری امداد 

ممبئی :گذشتہ بدھ کی شب ممبئی کے مضافات مالونی کے کلکٹر کمپائونڈ میں رونما ہونے والے حادثہ کے زخمیوں کی عیادت مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) کی ہدایت پرمولانا محمد اسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کی قیادت میںایک وفد نے شتابدی اسپتال کاندیولی کا دوہ کیا جس کے دوران زیر علاج زخمیوں میں بلا تفریق مذہب و ملت نقد روپئے تقسیم کیئے۔ اسپتال کے آئی سی وارڈ میں زیر علاج ماری کمار ارننا نامی کریسچن خاتو ن کے نو سالہ بچے جان کما ر ارننا کا انتقال ہوگیا جس کی کریسچن مذہب کےمطابق آخری رسوم کے اخراجات ادا کی گئیں۔ شتابدی اسپتال میں زیر علاج سوریہ یادو، دھن لکشمی، رضوانہ ، سلیم شیخ ودیگر سے ملاقات کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ کل مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میںایک وفد نےکلکٹر کمپائونڈمالونی ملاڈ ویسٹ میں حادثہ کا شکار ہونے والی تین منزلہ عمارت کا دورہ کیا تھا۔ منہدم شدہ مکان میں3؍ فیملی رہائش پذیر تھیں ۔اس حادثہ میںخواتین اور بچوں سمیت ۱۲؍ افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوئے تھے،مولانا حلیم اللہ قاسمی نے متاثرین سے ملاقات کی ،اورمیونسپل عملہ کی طرف سےخالی کرائے گئے متصلہ عمارت کے مکینوںجوحادثہ میں متاثر50؍ افراد کو محفوظ مقام پر پہونچا دیا کے تین روز کے طعام کی ذمہ داری لیتے ہوئے مقامی ذمہ داروں کو تیس ہزار روپئے حوالے کر دیئے، اور ان کے مکان میں واپسی پر اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کے لئے راشن بھی فراہم کیا جائے گانیز مقامی ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیئے درکار جن دوائیوں کی ضرورت ہو اس کا آپ میڈیکل اسٹورسے انتظام کیجئے ،جمعیۃ علماء مہاراشٹر اس کی ادائیگی کرے گی ۔ اسی طرح ۹؍ سالہ فیضان جس کے سرپرستوں میں کوئی نہیں بچا ، اس کے تعلیم و کفالت کی ذمہ داری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنےلی ہے۔