Home بین الاقوامی خبریں میلنڈا کا گیٹس فاؤنڈیشن کو اپنی دولت عطیہ کرنے کے فیصلے پر یوٹرن

میلنڈا کا گیٹس فاؤنڈیشن کو اپنی دولت عطیہ کرنے کے فیصلے پر یوٹرن

by قندیل

لندن :مائیکروسوفٹ کے بانی امریکی ارب پتی بل گیٹس کی مطلقہ میلنڈا فرینش نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ اپنی دولت کے بڑے حصے کو فلاحی ادارے گیٹس فاؤنڈیشن کو دینے کے حوالے سے اپنے سابقہ اعلان پر عمل نہیں کریں گی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق میلنڈا اب مذکورہ رقم اپنے سابق شوہر کے ساتھ قائم کیے گئے ادارے کے بجائے دیگر فلاحی اداروں میں تقسیم کریں گی۔اخبار نے باخبر شخصیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ 57 سالہ کمپیوٹر ماہر میلنڈا نے اپنا سابقہ موقف 2021کے اواخر میں تبدیل کیا۔یہ فیصلہ گذشتہ برس میلنڈا اور مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان طلاق ہو جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ نے 2010 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی دولت کا بڑا حصہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دیں گے۔ یہ ادارہ سال 2000میں قائم ہوا تھا۔ اس نے غربت ، بیماری اور عدم مساوات کے انسداد پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ابتدائی دو دہائیوں میں 55 ارب ڈالر خرچ کیے۔واضح رہے کہ اس خبر پر بل گیٹس ، میلنڈا فرنش یا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment