Home قومی خبریں مجلس نے اسمبلی انتخابات کے لیے جاری کی دوسری فہرست ،مزید 18 سیٹوں پر پیش کی دعویداری

مجلس نے اسمبلی انتخابات کے لیے جاری کی دوسری فہرست ،مزید 18 سیٹوں پر پیش کی دعویداری

by قندیل

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن سیاسی جماعتیں ایسے اعلانات کررہی ہیں گویا انتخابی بگل بج گیا ہو۔ منگل کو اے ایم آئی ایم نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے سیٹوںکی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ دوسری فہرست میں پارٹی نے مزید 18 سیٹوںپر دعویداری پیش کی ہے۔ منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر اختر الایمان نے اسمبلی انتخابات کے لئے نشستوں کی دوسری فہرست جاری کی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے لئے بگل بج چکا ہے ۔اے ایم آئی ایم بہار نے 11 جون 2020 کو بہار کے 22 اضلاع کی 32 اسمبلی نشستوں کی پہلی فہرست ریاستی دفتر کشن گنج سے جاری کی تھی۔ آج ہم 15 مزید اسمبلی حلقوں کی دوسری فہرست جاری کررہے ہیں۔ مختلف اضلاع میں تنظیم کی توسیع اور سروے کا کام جاری ہے۔ تیسری فہرست بھی جلد جاری کردی جائے گی۔اے ایم آئی ایم کی طرف سے جاری کی گئی دوسری فہرست میں یہ سیٹیںشامل ہیں:
کوچادھامن،کشن گنج،بہادر گنج،ٹھاکر گنج،نرپت گنج،ارریہ،قصبہ ،چھاترپور ،پران پور،جالے، دربھنگہ (شہر)،بھاگل پور،گیا،پورنیہ،دھم داہا،پیرو،سگولی،منہاری۔

You may also like

Leave a Comment