مجلس نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی تردیدکی

لکھنؤ:اے آئی ایم آئی ایم نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی خبروں کی تردید کی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے یوپی صدر شوکت علی نے نیوز ایجنسی اے این آئی کوبتایاہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہاہے کہ اگر سماج وادی پارٹی اقتدار میں آتی ہے اور اکھلیش یادو ایک مسلم لیڈر کو نائب وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ اتحاد کریں گے۔ ہم ان خبروں کی واضح طور پر تردید کرتے ہیں کیوں کہ میں نے اور نہ ہی اے ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کبھی اس طرح کا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ہم نے کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی کو پچھلے انتخابات میں 20 فیصد مسلم ووٹ ملے تھے اور وہ اقتدار میں آئے تھے ، لیکن انہوں نے کسی بھی مسلم نائب وزیر اعلیٰ کونہیں بنایا۔