Home قومی خبریں معیشت کو منفی ترقی کی شرح میں ڈھکیلنے کے بعدشرم آنی چاہیے:پی چدمبرم

معیشت کو منفی ترقی کی شرح میں ڈھکیلنے کے بعدشرم آنی چاہیے:پی چدمبرم

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ نے معیشت کے محاذپرحکومت پرایک بار پھر نشانہ لگایاہے۔پی چدمبرم نے ہفتہ کوٹوئٹس میں لکھاہے کہ ریزروبینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے کہاہے کہ مطالبہ بری طرح متاثرہوا۔ مالی سال2020-21 میں اقتصادی ترقی کی شرح منفی رہ سکتی ہے۔پھرکیوں وہ معیشت میں اور سرمایہ ڈال رہے ہیں؟ انہیں حکومت سے کھل کرکہہ دینا چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی کریں،مالی اقدام کریں۔پی چدمبرم نے اپنے اگلے ٹویٹ میں کہاہے کہ ریزرو بینک کے بیان کے بعد بھی، وزیر اعظم کے دفتر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ایک ایسے پیکیج کے لیے تعریف کر رہے ہیں، جو کہ جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی کم کی مالی ترغیب ہے۔آرایس ایس کو شرم آنی چاہیے کہ کس طرح حکومت نے معیشت کو منفی ترقی کی شرح کی طرف دھکیل دیاہے۔

You may also like

Leave a Comment