میں کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوں:امت شاہ

نئی دہلی:امت شاہ نے اپنی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں پر ٹوئیٹ کیاہے ۔ انھوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھاہے کہ میں کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوں ۔ سوشل میڈیامیںکچھ لوگوں نے ایک فرضی ٹویٹ کوشیئرکیا ہے اوران کی صحت کے لیے دعاکی اپیل بھی کی ہے۔اس طرح کی افواہیں پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا میں چل رہی ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے خود واضح کیا ہے کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ یہاں تک کہ بہت سارے لوگوں نے ٹویٹ کیا ہے اور میری صحت کے لیے دعاکی ہے۔ ہندوعقائد میں ، ایسی افواہ صحت کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ انھیںکوئی بیماری نہیں ہے۔میں پوری طرح ٹھیک ہوں۔انھوں نے کہاہے کہ لاکھوں،کروڑوں پارٹی کارکنان کی دعائیں اورنیک خواہشات ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں۔