Home قومی خبریں معہد عائشہ صدیقہ دیوبند کی جانب سے ”نبیِ رحمت“ کمپین کا آغاز

معہد عائشہ صدیقہ دیوبند کی جانب سے ”نبیِ رحمت“ کمپین کا آغاز

by قندیل

دیوبند:(پریس ریلیز)نبی کریم ﷺ کی عالی مرتبت شخصیت ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے سب سے محترم اور سب سے مقدس ہے،آپ کی تعلیمات عالم انسانیت کے لیے نجات کا ذریعہ ہیں ان تعلیمات کے ذریعہ ہی دنیا میں امن وامان اور صالح معاشرے کا قیام ممکن ہے،نبی کریم ﷺ کے اخلاق حسنہ کو دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچانا ہم مسلمانوں کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر کسی جانب سے سوال کھڑا کیا جانے لگے ان خیالات کا اظہار مولانا ندیم الواجدی ناظم معہد عائشہ الصدیقہ قاسم العلوم للبنات دیوبند نے معہد کی طالبات وفاضلات کی جانب سے شروع کی جانے والی کمپین ”نبی رحمت“کے لانچنگ کے موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلیمہ کذاب سے لےکر فرانس کے ملعون ٹیچرتک ہر زمانے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والے اپنے انجام کو پہنچے ہیں،انہوں نے فرانس کے حالیہ واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ملعون ٹیچر کا قتل ایک رد عمل تھا جس کے بعد ریاست کو سوچنا چاہئے تھا اور آزادیۂ اظہار رائے کی حدود کے سلسلے میں قوانین وضع کرنے چاہئیں تھے مگر افسوس ایسا نہیں ہوا بلکہ اس کے برعکس فرانس کی حکومت نے اپنے اسلام دشمن نظریات کا اظہار کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ  کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے تعبیر کرتے ہوئے ٹیچر کے ذریعہ بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کی تشہیر فرانس کی سرکاری عمارتوں پر آویزاں کرکے کی جس پر پوری دنیا کے مسلمان غمگین ہوئے انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوے احتجاج درج کرایا،انہوں نے مزید کہا ایسے موقع پر جہاں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حکومت ہند کے سامنے اپنے غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ فرانس کے سلسلے میں دیئے گئے وزارت خارجہ کے بیان کو واپس لے اور ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات کو سمجھے وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مطہرہ پر کسی بھی قسم کی توہین مسلمان برداشت نہیں کرسکتا اس سے مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے اور دو ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا آزادی اظہار رائے نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہماری ذمہ داری یہ بھی ہے کہ ہم نبی رحمت کی تعلیمات کو دنیا کے سامنے عام کریں اور ”نبی رحمت“کے عنوان پر چلائی جانے والی اس تحریک کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے۔معہد عائشہ الصدیقہ قاسم العلوم للبنات دیوبند کی پرنسپل اور ”نبی رحمت“کمپین کی سرپرست محترمہ عفت ندیم الواجدی صاحبہ نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کمپین کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ہماری اس دس روزہ کمپین کا مقصد نبی کریم ﷺ کو تعلیمات کو عام کرنا اور آپ کے اخلاق حسنہ سے دنیا کو روشناس کرانا ہے چنانچہ روزانہ ہندی،انگلش اور اردو میں احادیث نبویہ کی شاعت اس کمپین کے پلیٹ فارم سے ہوگی اور ہماری کوشش ہوگی کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات زیادہ سے زیادہ انسانوں تک پہنچیں انہوں نے مزید بتایا چونکہ فرانس نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی سرکاری طور پر حمایت کی ہے اس لئے ہماری کمپین کے دوران فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ساتھ ان کے متبادل کے طور پر ہندوستانی مصنوعات کا تعارف بھی کرایا جائے گا،نیز تعلیمات نبوی پر مشتمل فاضلات و طالبات کی تحریریں مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعہ شائع کی جائیں گی،پورے ملک میں پھیلی ہوئی طالبات وفاضلات کے ذریعہ تعلیمات نبوی کو عام کرنے کے لئے پوسٹر،بینر اور اپنے اپنے شہروں اور قصبوں اور دیہی علاقوں میں ملاقاتیں بھی کی جائیں گی اور میٹنگ بھی منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی جب جب ضرورت محسوس ہوئی تو معہد کی طالبات وفاضلات نے اپنی موجودگی کا احساس کرایا ہے ”شریعت ہمارا اعزاز ہے“کے عنوان سے ایک ماہ پر مشتمل کمپین ہو یا طارق فتح کے اسلام دشمن نظریات کے خلاف برسرپیکار ہونا ہو ہر موقع پر ہماری فاضلات وطالبات نے اپنی موجودگی کا احساس کراتے ہوئے تعلیمات نبویہ کی اشاعت اور اس کی تبلیغ کا فریضہ انجام دیا ہے۔انہوں نے اخباری نمائندوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری طالبات کی تحریروں کو اپنے اخبارات میں جگہ دیں گے اس موقع پر انہوں نے گذشتہ تحریکات میں سپورٹ کرنے پر اخباری نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر ”نبی رحمت“کمپین کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا اور فرانسیسی مصنوعات اور ان کے متبادل کو بھی اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment