Home قومی خبریں مہاراشٹر میں مندر نہ کھولنے کا معاملہ:کنگنارناوت نے بھی کی سی ایم ادھو پر تنقید

مہاراشٹر میں مندر نہ کھولنے کا معاملہ:کنگنارناوت نے بھی کی سی ایم ادھو پر تنقید

by قندیل

ممبئی:کنگنا رناوت ایک بار پھر متنازعہ بیانات کے ساتھ سرخیوں میں ہیں۔ وہ مسلسل سوشل میڈیا کی مدد سے بالی ووڈ اور شیوسیناکونشانہ بناتی ہیں۔ اب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اودھو ٹھاکرے کی گورنر کی تنقید کے بعد کنگنا رناوت نے بھی مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اورمتنازعہ بیان دیتے ہوئے غنڈوں کی سرکاربتایاہے۔کنگنا رناوت نے نیوزایجنسی اے این آئی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں یہ لکھاگیاہے کہ مہاراشٹر کے گورنر نے سی ایم اودھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھاہے اور کہا ہے کہ وہ کورونا کے دوران عبادت گاہیں کھولیں۔ اس خط کے ایک حصے میںیہ بھی لکھا گیا ہے کہ مجھے حیرت ہے کہ اگر آپ کو کس قسم کی معلومات مل رہی ہیں کہ آپ عبادت گاہوں کے دوبارہ کھولنے سے گریز کررہے ہیں یااب آپ خود سیکولر بن گئے ہیں ۔کیاآپ نے کبھی بھی اس لفظ سے نفرت کی ہے ؟ کنگنارناوت نے گورنر کے بعد اودھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس ٹویٹ کوری ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ محترم گورنر ان سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔غنڈوں نے ریستوراں کوکھلارکھا ہے ، لیکن حکمت عملی کے مطابق مندر بند کردیئے گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment