Home قومی خبریں مہاراشٹر میں ہاتھرس جیسے واقعات قابل قبول نہیں:اودھوٹھاکرے

مہاراشٹر میں ہاتھرس جیسے واقعات قابل قبول نہیں:اودھوٹھاکرے

by قندیل

تھانے:جمعرات کو مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودھوٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں ہاتھرس گینگ ریپ جیسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اترپردیش میں ہاتھرس کی ایک 20 سالہ دلت لڑکی کو 14 ستمبر کو چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور منگل کو اس کی موت ہوگئی۔ اس بارے میں ملک بھر میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ ٹھاکرے نے یہ ریمارکس پولیس کمشنریٹ آن لائن کا افتتاح کرتے ہوئے دیے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ جب اترپردیش میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں ، تو ہم عام طور پر اس پر کچھ دیرکے لیے تبادلہ خیال کرتے ہیں اور پھر اسے بھول جاتے ہیں ، لیکن مہاراشٹر میں اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ خواتین کے خلاف ہر طرح کے جرم کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment