Home قومی خبریں مہاراشٹر:8 ماہ بعد پیر سے کھلیں گے تمام مذہبی مقامات

مہاراشٹر:8 ماہ بعد پیر سے کھلیں گے تمام مذہبی مقامات

by قندیل

ممبئی:مہاراشٹر میں 8 ماہ کے بعد تمام مذہبی مقامات 16 نومبر یعنی سوموار سے کھول دیئے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے اپنے احکامات جاری کردیئے ہیں۔مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کو کوڈ کے رہنما خطوط پر عمل کرنالازمی ہوگا۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے تمام مذہبی مقامات 18 مارچ سے بند ہیں۔خیال رہے کہ ا یک مہینہ قبل مہاراشٹر میں مندر نہ کھولے جانے کے بارے میں سیاست چل رہی تھی۔ سابق سی ایم دیویندر فڑنویس کی اہلیہ امرتا نے سی ایم ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایاتھا۔ امریتا نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ مہاراشٹرا میں بار اور شراب کی دکانیں مستثنیٰ ہیں ، لیکن مندر ایک خطرناک زون میں شامل ہیں۔غور طلب ہے کہ مہاراشٹر میں مندر نہ کھولے جانے پر گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے درمیان مکاتبت ہوئی تھی۔گورنر نے ادھو کو اپنے خط میں لکھا کہ یہ حیران کن ہے کہ ایک طرف حکومت نے بیئر بار اور ریستوران کھول رکھے ہیں،لیکن مندر نہیں کھولے گئے۔ آپ کو ایسا کرنے کا خدائی حکم نہیں ملا یا اچانک سے سیکولر ہوگیا۔ ادھوو نے بھی فوری طور پر گورنر کے اس خط کا جواب دیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان سے یعنی گورنر سے ہندتو کے لیے سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment