Home قومی خبریں مہاراشٹر:ریاستی حکومت اسپتالوں کو80 فیصد آکسیجن سلنڈر دے گی

مہاراشٹر:ریاستی حکومت اسپتالوں کو80 فیصد آکسیجن سلنڈر دے گی

by قندیل

تھانے:مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے انتباہ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اسپتالوں کو80 فیصد اور صنعتوں کو 20فیصد آکسیجن سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ شروع میں انفیکشن کی جانچ پڑتال کے لئے صرف چند لیبارٹریاں تھیں، لیکن اب ان کی تعداد بڑھ کر 550 ہوگئی ہے۔ ٹھاکرے نے یہ بات جمعرات کو نوی ممبئی میں ایک لیبارٹری اور چھ کوویڈ کیئر سنٹرز کے افتتاح کے دوران کہی۔ان کی طرف سے جاری ایک سرکاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی ادارۂ صحت کے کورونا کے معاملات میں اضافے کے انتباہ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 80 فیصد آکسیجن سلنڈر اسپتالوں کو اور 20 فیصد صنعتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں صحت کے مراکز قائم کررہی ہے۔ ٹھاکرے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماسک لگانا، سوشل ڈسٹنسنگ ، ہاتھ دھونے جیسی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment