Home قومی خبریں مہاراشٹرنے بھی ’’کورونیل‘‘پرپابندی عائدکی،وزیرداخلہ نے رام دیوکومتنبہ کیا

مہاراشٹرنے بھی ’’کورونیل‘‘پرپابندی عائدکی،وزیرداخلہ نے رام دیوکومتنبہ کیا

by قندیل

ممبئی:یوگا گرو بابا رام دیو کی دواکورونیل پراب مہاراشٹرا حکومت نے بھی پابندی لگادی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے رام دیو کومتنبہ کیاہے کہ وہ مہاراشٹر میں جعلی دوائیں فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ ابھی تک کورونیل کے کلینیکل ٹرائل کے بارے میں کوئی پختہ معلومات نہیں ہیں۔مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے ٹویٹ کیاہے کہ جے پورجے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، پتہ لگائے گا کہ کیا پتنجلی کے کورونیل کا کلینیکل ٹرائل ہواتھا۔ ہم نے بابا رام دیو کو متنبہ کیا ہے کہ ہماری حکومت مہاراشٹر میں جعلی دوائیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس درمیان بی جے پی بچاؤمیں آگئی ہے۔بی جے پی لیڈررام کدم نے دعویٰ کیاہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے کورونیل کی سنددی ہے۔ بتادیں کہ پتنجلی آیوروید کے کورونا کٹ کے اشتہار پر وزارت آیوش نے پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے ساتھ پنتجلی کو بھی نوٹس جاری کیاگیاتھا ، حالانکہ پتنجلی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے طلب کی گئی تمام معلومات وزارت آیوش کو ارسال کردی ہیں۔ بابا رام دیو نے دعویٰ کیاہے کہ کورونا کے خلاف پتنجلی کی دوابالکل ٹھیک ہے۔وزارت آیوش کے اعتراض کے بعد راجستھان پہلی ریاست تھی جس نے رام دیو کے منشیات کورونیل کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔ راجستھان حکومت نے اپنے آرڈرمیں کہاہے کہ آیوش کی وزارت کی منظوری کے بغیر کسی بھی آیووریدک دوا کو کورونا وبا کی دوائی کے طورپرفروخت نہیں کیا جاسکتا ہے۔اتراکھنڈ حکومت نے یہ بھی کہاہے کہ انہوں نے قوت مدافعت بڑھانے کے لیے دوائیوں کا لائسنس لیاہے۔ ریاستی حکومت کے محکمہ آیوروید نے کہاتھاکہ اس نے بابا رام دیو کوقوت مدافعت کی دواکا لائسنس دیاتھااورمرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں طلب کی گئی معلومات کو دستیاب کرادیاگیاہے۔

You may also like

Leave a Comment