مہاراشٹر میں کرونا دھما کہ:31 مارچ تک پونے میں نائٹ کرفیو،آکولہ میں 4دن کا لاک ڈاؤن

پونے:مہاراشٹر میں کرونا نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ پونے میں آج سے 31 مارچ تک نائٹ کرفیو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صبح 11 بجے سے صبح 6 بجے تک نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی آکولہ میں جمعہ کی رات آٹھ بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ پونے شہر میں کورونا کی رفتار کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کی زیرصدارت میں ایک اجلاس ہوا۔ اس کے بعد کلکٹر نے کرفیوکے متعلق ہدایات جاری کی۔صبح 11 بجے سے صبح 6 بجے تک لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو آمد ورفت کی منظوری حاصل کرنی ہوگی۔بازار، ہوٹلوں ، مالس اور سنیما ہال رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ آن لائن ڈیلیوری رات 11 بجے تک شہر میں دستیاب ہوگی۔سڑک کنارے کھانے کی دکانوں پر ایک وقت میں پانچ سے زیادہ گاہک جمع نہیں ہوسکتے۔MPSC اور UPSC کوچنگ سینٹر اور لائبریری میں 50فیصدصلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے۔50 افراد کو شادی اور آخری رسومات میں شرکت کی اجازت ہوگی ۔31 مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے پونے میں ویکسینی نیشن کو تیز کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کلکٹر کا کہنا ہے کہ فی الحال روزانہ ویکسین کی تقریباً 22500 خوراک دی جارہی ہیں۔ ان کو روزانہ ایک لاکھ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔مہاراشٹرا کے ضلع جالنا میں دو طبی کارکنوں کو ویکسین کی خوراک ملنے کے بعد کورونا مثبت پایا گیا ہے۔