Home قومی خبریں مہاراشٹرحکومت سب سے مستحکم،سنجے راوت نے بی جے پی کوتین دن کی حکومت کی یاددلاتی

مہاراشٹرحکومت سب سے مستحکم،سنجے راوت نے بی جے پی کوتین دن کی حکومت کی یاددلاتی

by قندیل

ممبئی:مرکزی وزیر نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی اگلے دوسے تین ماہ میں مہاراشٹر میں اپنی حکومت بنائے گی۔ بی جے پی کے اس دعوے کے جواب میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بی جے پی پر طنزکیاہے۔سنجے راوت نے ایک سال قبل دیویندر فڑنویس کوخفیہ حلف کی یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس تین روزہ حکومت کی برسی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرکی ادھوحکومت کو ملک کی سب سے مضبوط حکومت قرار دیا۔دیویندرفڑنویس نے بھی کہاہے کہ ہم اس باراندھیرے میں نہیں دن کے اجالے میں حلف لیں گے۔سنجے راوت نے دونوں کونشانہ بنایاہے اورکہاہے کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت مضبوط ہے۔

You may also like

Leave a Comment